حرفِ حق عوام الناس اور محنت کش طبقات کی جد و جہد کا پورٹل ہے۔ یہاں پر پاکستان مین طبقاتی کشمکش پر مفصل بات چیت ہوتی ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ محکوموں کی زندگی میں جامع ، مثبت تبدیلی تب آتی ہے جب اس کے لیے باخبر، تعلیم یافتہ اور منظم جدوجہد کی جائے۔ اس ضمن میں حرفِ حق پاکستان اور خطے کے نوجوانوں، محنت کشوں اور عوام الناس میں تعلیم، آگہی اورعملی جہد کے لیے بیداری کا خواہاں ہے۔ یہان پر پاکستان ک محنت کشوں، غرباء اور عوام الناس کی معاشی، سماجی اور ثقافتی زندگی پر معلومات پیش ہوتی ہیں اور اُن کا تعلیم یافتہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اس تجزیے کی روشنی میں شورش عملی جدوجہد کی راہیں متعین کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ غریبوں اور لاچاروں کی داد رسی کے لیے ہر معاشرے میں منظم اور باخبر تنظیموں کا ہونا ضروری ہے۔ ایسی تنظیمیں جامع سماجی تعلیم اور آگہی کے ذریعے ہی پیدا کی جا سکتی ہیں۔ حرفِ حق ایسی ہی ایک کاوش کا نام ہے۔ ہم پاکستان کے ہرمجبور،محکوم ،غریب اور مظلوم کے لیے علمی، فکری، سماجی، سیاسی اور ثقافتی سطح پر آواز اُٹھانے کا اعادہ کرتے ہیں۔ ان صفحات پر آپ کو پاکستان کے مزدوروں، غریبوں اور اُن کے لیے جدوجہد کرنے والے ترقی پسند لوگوں کی تاریخ، جدوجہد، ثقافت اورمستقبل کے امکانات پر مفصل اور مستند معلومات اور تجزئیے ملیں گے۔ یہاں پر ہم اسلام اور ترقی پسندی کے موضوع پر بھی سیر حاصل بحث کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی یہاں پر پاکستانی معاشرے کے اُن عناصر، مسائل اور اداروں پر بھی مفصل معلومات ملیں گی جن کی اصلاح ملک کو ایک منصفانہ اور محنت کش اور عوام دوست معاشرہ بنانے کے لیے ضروری ہو چکا ہے۔